Thursday, March 28, 2024

ملکوال،میٹرک کی سیکنڈ شفٹ ختم کرنے کیخلاف طالبات کا احتجاج

ملکوال،میٹرک کی سیکنڈ شفٹ ختم کرنے کیخلاف  طالبات کا احتجاج
April 18, 2018
ملکوال( 92 نیوز )  ملکوال میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری اسکول کی طالبات نے میٹرک سیکنڈ شفٹ کے خاتمے کیخلاف احتجاج  کیا۔ طالبات کی جانب سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ  کیا گیا جبکہ موٹروے لنک روڈ بلاک کر دی  گئی ۔ طالبات کہتی ہیں سیکنڈ شفٹ کلاس ختم کر کے علم دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے ۔