Thursday, March 28, 2024

ملکوال : چودھری ووٹ نہ دینے پر غریب کا گھر گرا دیا، اہل خانہ پر تشدد، پولیس کارروائی سے گریزاں

ملکوال : چودھری ووٹ نہ دینے پر غریب کا گھر گرا دیا، اہل خانہ پر تشدد، پولیس کارروائی سے گریزاں
October 17, 2015
ملکوال (92نیوز) جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا محاورہ پاکستان میں سچ ثابت ہو گیا۔ ملکوال میں بااثر افراد نے ووٹ دینے سے انکار پر پہلے غریب کا گھر مسمار کیا۔ پھر خواتین سمیت دیگر گھر والوں پر تشدد کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کیا تو صلح کے لئے دباو¿ بھی ڈالنے لگے۔ غریب خاندان کھلے آسمان تک رہنے پر مجبور ہو گئے۔ پولیس نے 18افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکوال کے علاقے صاحبوال میں مہراں بی بی نے گاو¿ں کے بااثر زمیندار چودھری نواز کو ووٹ دینے سے انکار کیا تو چودھری نواز مشتعل ہو گیا اور اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ خاتوں کے گھر پر حملہ کر دیا۔ مہراں بی بی کو گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا اور گھر کی چھتیں اور دیواریں گرا دیں۔ سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا جبکہ چھت کا مٹیریل اور دیگر سامان بھی اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ گھر مسمار کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے اور ان کا گھر تعمیر کرایا جائے۔ پولیس تھانہ گوجرہ نے ملزم چودھری نواز سمیت 18افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔