Friday, May 17, 2024

ملک کے کئی میدانی علاقوں میں دھند، خانیوال ملتان موٹروے بند

ملک کے کئی میدانی علاقوں میں دھند، خانیوال ملتان موٹروے بند
December 14, 2019
ملتان (92 نیوز) ملک کے کئی میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، خانیوال ملتان موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹو پر چکری سے بلکسر چکوال تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی۔ قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی۔ ملتان شہر و گرد و نواح میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی، 200 میٹر تک محدود ہو کر رہ گئی، حد نگاہ کم ہونے سے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند کردئیے گئے، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، دھند سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر دھند چھائی رہے گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 جبکہ کم سے کم سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ کل صبح بھی شدید دھند پڑنے کا خدشہ ہے۔ ادھر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری سر اور منہ ڈھانپ کر نکلیں،  باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔