Monday, September 16, 2024

ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی
July 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی بارشوں نے کئی شہروں میں تباہی مچا دی۔ چھتیں گرنے کے واقعات میں  مختلف شہروں میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق، دس زخمی ہو گئے۔ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں تیز بارش سے مکان کی چھت گر گئی۔ باپ بیٹا جاں بحق، ماں بیٹی شدید زخمی۔ جہلم میں بھی بوسیدہ مکان زمین بوس،بارہ سالہ لڑکا جاں بحق، والد اور والدہ زخمی ہو گئے۔ پشاور کے مشین چوک چمکنی میں تیز بارش کے ساتھ گھر کی چھت بھی نیچے آگری۔ تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی۔ لکی مروت میں بھی طوفانی بارش ہوئی ، درخت گرنے سے بنوں میانوالی روڈ بند ہو گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی بپھر گیا ، فیصل آباد، گجرات، پھالیہ، علی پورچٹھہ، پنڈی بھٹیاں، لوئردیر، غذرمیں بھی بادل کھل کے برسے۔ لاہور پر بھی کالی گھٹاؤں  کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔