Wednesday, April 24, 2024

ملک کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
March 25, 2020
 ملتان (92 نیوز) ملک کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ملتان، فیصل آباد، چنیوٹ میں بادل برسے۔ تونسہ شریف میں نالہ سنگھڑ میں طغیانی سے اسٹیڈیم کی دیوار گر گئی۔ زیارت میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہرنائی روڈ بند ہو گیا۔ فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہے گا۔ ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ ، لاہور، سیالکوٹ ،نارووال ،سرگودھا، میانوالی ، بھکر، اٹک ، راولپنڈی، جہلم ، ڈی جی خان ،ملتان ، بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔