Sunday, September 8, 2024

ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے اگلے 3روز گرم اور مرطوب رہیں گے : محکمہ موسمیات

ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے اگلے 3روز گرم اور مرطوب رہیں گے : محکمہ موسمیات
August 8, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور ہوتے ہی ملک کے بیشتر علاقوں میں حبس بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گوجرانوالہ، راولپنڈی/اسلام آباد، ہزارہ،مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد 27میں ملی میٹر ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔