Monday, September 16, 2024

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ،پشاور اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ،پشاور اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
January 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ملک  کے میدانی علاقوں میں  دھند نے شاہراہیں اور گزرگاہیں دھندلا دیں اور لوگوں کے لئے سفر کرنا مشکل ہو گیا  ہے سرشام  پڑنے  والی شدید دھند کے باعث پشاور  اسلام  آباد  موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے  بند کردی  گئی۔ تفصیلات کےمطابق  اتوارکی شام پڑنے والی گہری دھند کی وجہ سے اسلام آباد پشاور اور ملتان ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔ درجنوں  پروازیں منسوخ کرنا پڑیں حدنگاہ  صفر ہونے کے  باعث  پشاور مردان اور اسلام آباد سے کلر کہار تک موٹروے  بند کردی  گئی  جی ٹی روڈ اور  قومی  شاہراہوں پر  بھی ٹریفک  سست روی کا شکار رہی  دھند  سے  ریل سروس  بھی متاثر ہوئی گرین لائن ، خیبر میل ،بولان میل ،قراقرم اور جعفر ایکسپریس سمیت اپ اور ڈاؤن  روٹس کی  ٹرینیں  کئی  گھنٹے کی  تاخیر  سے منزل پر پہنچیں۔