Sunday, May 12, 2024

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، پروازوں اور ٹرینوں کے شیڈول متاثر

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، پروازوں اور ٹرینوں کے شیڈول متاثر
December 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے کئی میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کے ڈیرے، دھند کے باعث اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوئے، کئی پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند نے ریل کا پہیہ بھی جام کردیا۔ اسلام آباد بھی دھندلا گیا۔ پہلی بار شہر دوپہرکے وقت بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم مزید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں رات اورصبح کے وقت دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔ لاہور ایئر پورٹ پر دھند کے باعث  فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے۔۔۔ اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانیوالی  متعددد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ ریاض سے لاہور آنے والی ایس وی 736، اسلام آباد سے لاہور جانے والی پی آئی اے 651،تاشقند سے لاہور آنے والی ایچ واے 463 سمیت کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ادھر دھند نے ریل کا پہیہ بھی جام کردیا۔ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہے، لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث ٹرینوں کی رفتار خاص حد سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے، مسافروں کو بحفاظت منزل تک پہنچانا ریلوے کی ترجیح ہے۔