Sunday, May 19, 2024

ملک کے موجودہ حالات پر جید علما کا پر امن حل نکالنے پر زور

ملک کے موجودہ حالات پر جید علما کا پر امن حل نکالنے پر زور
November 2, 2018
لاہور (92 نیوز) ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر جید علما میدان میں آ گئے۔ علما کرام نے حکومت اور مظاہرین کو مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے معاملے کا پر امن حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چئیرمین محمد ضیاالحق نقشبندی کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ محمد ضیا الحق نقشبندی نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے تحریک لبیک کے مظاہرین کو ڈائیلاگ کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا پاک فوج سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیے جائیں۔ سول سوسائٹی کے رہنما عبداللہ ملک کا کہنا تھا مذہب محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ جلاؤ گھیراؤ سے عام شہری فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ پریس کانفرنس میں موجود جید علما نے قراردیا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے مگر عام آدمی کو تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چئیرمین محمد ضیا الحق نقشبندی نے حکومت سے اپیل کی کہ نظر ثانی اپیل کا فیصلہ آنے تک آسیہ بی بی کو بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔