Thursday, May 9, 2024

ملک کے ممتاز کامیڈین ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

ملک کے ممتاز کامیڈین ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے
June 2, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک کے ممتاز کامیڈین ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے۔ ٹی وی پروگرام الف نون سے بام عروج پر پہنچنے والے اداکار ننھا نے فلموں میں بھی کئی لازوال کردار ادا کیے۔

ہنسی کے گول گپا، اداکار ننھا دنیا میں نہیں مگر ان کا مزاح آج بھی زندہ ہے۔ رفیع خاورعرف ننھا نے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا مگر ٹی وی پروگرام ’’الف نون ‘‘سے وہ شہرت کے عروج پر پہنچے۔

ننھا نے فلمی کیر یئر کا آغاز شباب کیرانوی کی انیس سوچھیاسٹھ میں ریلیز ہونے والی فلم وطن کا سپاہی میں ثانوی کردار سے کیا۔ فلم ٹکا پہلوان اور دبئی چلو کی کامیابی کے بعد تو وہ فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے اور اداکار علی اعجاز کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی۔

خوش مزاج ننھا اپنے اندر کی کچھ باتوں پر ایسے دکھی ہوئے کے انیس سو چھیاسی میں خود کشی کر لی۔