Saturday, April 20, 2024

ملک کے معروف ستارہ نواز استاد عابد علی محکمہ ثقافت کی مجرمانہ غفلت کے باعث شدید کسمپرسی کا شکار

ملک کے معروف ستارہ نواز استاد عابد علی محکمہ ثقافت کی مجرمانہ غفلت کے باعث شدید کسمپرسی کا شکار
May 5, 2016
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذا ہوتی ہے اور موسیقی میں ستار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ حیدرآباد میں ملک کے معروف ستارہ نواز استاد عابد علی ان دنوں شدید کسمپرسی کے عالم میں ہیں۔ پاکستان کا نامور ستارہ نواز خان صاحب عابد علی خان جو کہ اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے آنسوؤں کو روک نہ سکے۔ خان صاحب 50 سال سے اپنی انگلیوں کے جادو سے ستار بجاتے آرہے ہیں۔ افسوس ہے کہ محکمہ ثقافت کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کے باعث اب یہ خان صاحب حیدرآباد کی گلیوں میں آئس کریم بیچ کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ خان صاحب عابد علی خان نے ملک اور دنیا کے نامور گلوکاروں استاد مہدی حسن، استاد غلام علی خان، عابدہ پروین، رونا لیلی اور الن فقیر سمیت کئی فنکاروں کے ساتھہ ستار بجا کر ایک مقام بنایا ہے۔ خان صاحب کی ستار سے محبت اتنی کے اپنی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ساز کو بچانے کے لئے اپنے بڑے بیٹے شاہد علی خان کو یہ فن سکھایا۔ سندھ حکومت کی جانب سے کلچرل ڈیپارٹمنٹ میں ایسے کئی فنکاروں کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے جاتے ہیں مگر وہ فنڈز کہاں اور کس پر خرچ کئے جاتے ہیں اس کا صحیح جواب شاید ہی کسی کے پاس ہو۔