Friday, May 17, 2024

ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے

ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے
January 8, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم ون کو پشاور سے مردان تک بند کر دیا گیا۔

موٹر وے ایم تھری لاہور سے درخانہ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند ہے۔ ملتان سے روہڑی تک بھی موٹر وے ایم فائیو پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ بستی ملوک، بہاولپور، لودھراں، خیرپور میں بھی دھند ہی دھند ہے۔

خانیوال میں شدید دھند کے باعث گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد دم توڑ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7، زیادہ سے زیادہ 18 رہے گا۔ دن بھر ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فی صد رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ ہفتے میں شہر کا درجہ حرارت مزید کم ہونے کے امکان ہیں۔