Friday, May 10, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں ، حادثات میں دوافراد جاں بحق

ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں ، حادثات میں دوافراد جاں بحق
July 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔  جھنگ،منکیرہ ،شجاع آباد،پتوکی سمیت دیگر شہروں میں بادل کھل کے برسے، طوفانی بارش کے دوران  مٹیاری میں دو کاریں اور ایک مسافربس میں تصادم سے دوافرادجاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ آزادکشمیرکےعلاقے وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے  متعددگاڑیاں پھنس گئیں۔ طوفانی بارش کے دوران مٹیاری میں دو کاریں اور ایک مسافربس میں تصادم جس کے نتیجے میں  دوافرادجاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔دریائے سندھ میں طغیانی،چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں کی طرح کیرتھرکے پہاڑی سلسلے میں مسلسل بارش سےندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ واھی پاندی کے قریب رابطہ پل ٹوٹنےپر 150سے زائددیہات  کادادو سے زمینی رابطہ6روز سے منقطع ہے 6موٹرسائیکلیں اور ایک وین بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔گورکھ ہل اسٹیشن جانے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ جھنگ میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کردیا ،ملتان میں رم جھم،،نوابشاہ،ٹھٹھہ،شکار پور، بدین،حب میں بارش ہوئی ۔ لاہور کےکئی علاقوں میں بھی رات گئے بادلوں نے رنگ جمایا۔ منکیرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث  متعدد گھروں کی دیواریں زمین بوس ہو گئیں جب کہ کئی درخت اکھڑ گئے۔ پنڈی بھٹیاں ،شجاع آباد،رینالہ خورد،پتوکی،بصیرپورمیں بھی بادل کھل کے برسے۔