Saturday, April 20, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی
December 10, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ڈہرکی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی مطلع ابر آلود ہے اور لاہور سمیت کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔ جب کہ آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری ہو گی ۔
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش برسی جس سے ملک میں مزید سردی بڑھ گئی ہے ۔
محکمہ موسمایت نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جس کے باعث سرد مزید بڑھ جائے گی۔
اور تو اور سیاحوں کےلئے بھی خوشخبری ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کے روز مری میں پہلی برفباری کی نوید سنائی ہے ۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان،سندھ،خیبرپختونخوا ، کشمیر میں چند مقامات پربارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اوربلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر میں منفی ایک، کالام ،چترال میں منفی دو، دالبندین میں منفی تین اسکردوں میں منفی چار اورقلات ، کوئٹہ میں منفی چھ سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔