Friday, April 26, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،عوام خوفزدہ ہوکر کھلے آسمان تلے آگئے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،عوام خوفزدہ ہوکر کھلے آسمان تلے آگئے
September 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ خوف و ہراس کے باعث گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے آسمان تلے  آگئے ،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، صفدر آباد ، ہارون آباد ، ننکانہ صاحب ، پاکپتن ،فیصل آباد ، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ عوام خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے  گھروں ، دفاتر سے نکل کر کھلے آسمان تلے آگئے ۔ زلزلہ کا مرکز شمالی ننکانہ صاحب پنجاب تھا ، گہرائی 30 کلو میٹر تھی ۔ملک بھر سے ابھی تک زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔