Friday, May 10, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ، حد نگاہ انتہائی کم

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ، حد نگاہ انتہائی کم
December 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے  جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے  جس سے ٹرینوں  اور فلائٹس کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ٹو  لاہور سے خانقاہ ڈوگراں ، ملتان سے سکھر سیکشن، ایم تھری فیض پور سے درکھانہ ،ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں،شور کوٹ سے گوجرہ سیکشن بھی ٹریفک کیلئے بند  ہے ۔ قومی شاہراہ پر اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، لودھراں، بہاولپور میں بھی شدید دھند کا راج ہے ۔ متعدد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے جب کہ  ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں ۔