Saturday, April 27, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد کر دیا

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد کر دیا
November 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد کر دیا۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔ گجرات، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، پنڈی بھٹیاں ، مانانوالہ میں بادل کھل کر برسے ۔ بارش کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات نکال لیے۔ جھنگ میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی تو شمالی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد پہاڑوں سے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ سکردو میں دیوسائی ، برزل ٹاپ ، منی برگ اور دومیل میں تین تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور شمالی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔