Tuesday, April 16, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
April 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار کئے رکھا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے رنگ جمایا۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، نارووال، جھنگ، بھکر میں بارش، کوئٹہ، پشاور، مانسہرہ، اسکردو، میرپور میں بھی بادل کھل کے برسے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب گئے۔ وادی کوئٹہ میں پہاڑوں کے اوپر چھائے بادلوں نے خوبصورت سماں پیدا کر دیا۔ بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں بارش شہریوں کو نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں صبح سے لے کر شام تک بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ اٹک میں 32، چکوال میں19، مری میں 3، اسلام آباد میں 12، سیالکوٹ میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی، جہلم، جوہرآباد، گجرات میں بھی بادل برسے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔