Monday, September 16, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی
February 11, 2018

لاہور ( 92 نیوز )  ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔

بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کا آغاز بارش سے ہوا، پنجاب میں بہاولپور، حاصل پور، احمد پور، ہارون آباد اور مظفرگڑھ میں خوب بادل برسے ۔

بلوچستان میں کوئٹہ، بولان سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،زیارت کے گردنواح میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جہاں چار انچ تک برف جمی ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا  سمیت بالائی پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔