Thursday, April 25, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی بڑھ گئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی بڑھ گئی
December 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی بڑھ گئی۔ زیارت میں برف باری سے ہر شے نے سفیدی اوڑھ لی۔

اسلام آباد میں رات بارش کے بعد اسموگ میں کمی آ گئی، بلوچستان کے علاقے زیارت میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا، سوات کے بالائی علاقوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔

کوئٹہ میں پہلی بارش نے صوبہ کا موسم بدلنے کی نوید سنائی، جس کے بعد زیارت میں شدید برفباری ہوئی، کئی روڈ برف نے بند کر دیئے گئے تو کئی مقامات کو پھسلن کے باعث خطرناک قرار دے کر بند کر دیا گیا، لیکن لوگوں نے برفباری میں خوب ہلہ گلہ کیا۔

سوات کے شہر مینگورہ اور گردو نواح کے پہاڑ علاقوں میں بھی رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے پورے ضلع میں سردی میں اچانک اضافہ ہوا ہے، بونیر اور گردونواح میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے بعد سیاحتی علاقوں وادی نیلم، باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران اور کاغان میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے، بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ میں کمی آئے گی جبکہ پیر سے دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔