Friday, April 26, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے
March 24, 2020

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ ملتان، گوجرانوالہ، قصور، عارفوالا میں بارش ہوئی۔

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شہراقتدار سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا میں بادل کھل کر برسے ۔ لاہور، اوکاڑہ، پھولنگر، عارفوالا، کوٹ رادھا کشن، گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ملتان، پنڈی بھٹیاں، حجرہ شاہ مقیم، رینالہ خورد، چونیاں، ٹبہ سلطان پور  میں بھی وقفے وقفے سے بادل برستے رہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی چند مقامات پر بارش ہوئی۔ بارش کے باعث جہاں بجلی کا نظام متاثر ہوا وہیں گندم کی تیار فصل کو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔  

محکمہ موسمیات نے پشاور، چترال، دیر، چارسدہ، ابیٹ آباد، مانسہرہ، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آج تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔