Friday, March 29, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم آج پانچویں روز بھی جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم آج پانچویں روز بھی جاری
July 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، اٹک، جنوبی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں بچوں کو ویکسین پلائی جارہی ہے۔ انسداد پولیو مہم مزید دو دن 25 جولائی تک بڑھا دی گئی۔ ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 20 سے 24 جولائی تک جاری رہنے مہم کے دوران جو بچے پولیو قطروں سے محروم رہ گئے انکو قطرے پلانے کیلئے مہم میں اضافہ کیا گیا۔ چار روزہ مہم کے دوران کئی اضلاع میں بچوں کی گھر میں عدم موجودگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پمز اسپتال اسلام آباد کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق کہتے ہیں پاکستان، افغانستان اور نائجیریا کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک سے پولیو ختم ہو چکا ہے۔ متاثرہ ممالک میں پولیو کی وجہ ویکسین کا وقت پر اور صحیح طریقے سے استعمال نہ ہونا قرار دیا۔ والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل بھی کی گئی۔ پولیو ٹیمیں آج اور کل اٹک ، فیصل آباد، جنوبی وزیرستان، کراچی ، کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری رکھیں گے۔ پولیو مہم کے دوران پانچ اضلاع میں سات لاکھ 67 ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مکمل کیا جائیگا۔