Wednesday, May 15, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ سے پندرہ فروری تک بادل برسیں گے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ کوئٹہ، قلات، بارکھان، سبی اور گردونواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ملتان میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ ادھر پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، زیارت، سنجاوی اورگرد ونواح میں بارش جبکہ پہاڑوں پر سفید موتی گرنے سے سردی بڑھ گئی۔ ملک کے دیگر علاقو ں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ اسلام آباد، مری  اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔ بدھ سے جمعہ تک لاہور اور فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہو گی،،، جبکہ مری، گلگت بلتستان اور گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں بھی بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق تین روز تک معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی جبکہ کراچی میں بارش یا بوندا باندی کا کوئی امکان نہیں۔