Thursday, April 25, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر کیلئے ریلی کا انعقاد

ملک کے مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر کیلئے ریلی کا انعقاد
February 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شکارپور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ پشاور میں خواتین کی جانب سے بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں بھی وکلاء رہنماؤں نے کشمیر یکجہتی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ مظفرآباد کے ہیلی پیڈ گراؤنڈ سے ختم نبوت چوک تک نجی سکولوں کے طلبا و طالبات نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا۔ شرکا نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھارتی ظلم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے مداخلت کرے اور کشمیریوں کو پیدائشی حق دلوانے کیلئے کردار ادا کرے۔