Sunday, May 19, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں گاڑیوں کی آمدورفت کہیں بلاک تو کہیں بحال

ملک کے مختلف شہروں میں گاڑیوں کی آمدورفت کہیں بلاک تو کہیں بحال
November 2, 2018
لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں گاڑیوں کی آمدورفت کہیں بلاک تو کہیں بحال ہے۔ لاہور سے ملتان جانیوالے رائیونڈ روڈ سے براستہ چھانگا مانگا اور جمبر سے سفر کر سکتے ہیں ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کیمطابق ساہیوال  سے آنیوالی ٹریفک براستہ پتوکی،چونیاں اور جمبر کی طرف سے لاہور میں داخل ہو سکتی ہے۔ موٹروے بابو صابو، فیض پور، کالا شاہ کاکو سے بند ہے۔ ایم 2 اسلام آباد سے لاہور،ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ، ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ہائی وے گجر خان سے راولپنڈی ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ گجر خان سے لاہور ٹریفک بحال ہے۔ قو می شاہراہ پر مراکہ سندر، موہلنوال، چوہنگ  اور پکامیل کےقریب  ٹریفک بہاؤ میں تعطل ہے۔ ہائی وے پر ٹیکسلا، سوہاوہ، دینہ، سرائے عالمگیر، گجرات ،چن دا قلعہ کےمقامات پر ٹریفک بلاک ہے۔