Wednesday, May 1, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ، نو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ، نو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
May 14, 2020
 گھوٹکی (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں نو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گھوٹکی میں تیز رفتار کار کھڑی مسافر کوچ میں جا گھسی۔ حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد روڈ پر مانانوالہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے وین درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں تین جانیں چلی گئیں اور تین افراد زخمی ہوئے۔ ادھر رینالہ خورد میں قومی شاہراہ پر ٹرک نے سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔