Friday, May 17, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کو بھگا دیا

ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کو بھگا دیا
September 15, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کو بھگا دیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت گر گیا۔ گرمی کا زور ٹوٹنے لگا۔ ملک کے مختلف حصوں میں بارش نے موسم سہانا بنا دیا۔ کراچی میں بوندا باندی ہوئی تو شہر قائد کے باسیوں کے چہرے کھل اٹھے۔ لاہور میں بھی  بادلوں کا بسیرا ہے۔ وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ پشاور میں بھی بادلوں نے انگڑائی لی ۔ رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ سرگودھا، جھنگ ، گجرات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ،پنڈی بھٹیاں اور ملک کے دیگر علاقوں میں  موسلا دھار بارش ہوئی۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا  کرنا پڑا۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں  ملک کے مختلف  علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔