Monday, May 13, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ملتان ، بہاولپور  میں بادل برس پڑے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ملتان ، بہاولپور  میں بادل برس پڑے
March 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش  برس گئی  ۔ ملتان،بہاولپور،خانقاہ شریف، بہاولنگر میں بادل برس پڑے۔ حاصل پور، جتوئی ،میاں چنوں،بورے والا،وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش ہوئی ، ڈیرہ اسماعیل، جنوبی وزیرستان ،زیارت اور بالائی علاقوں میں برفباری ،،کوتل کے مقام پر 7انچ تک برف پڑچکی  ہے ۔ سنجاوی اور دکی کو زیارت اور کوئٹہ سے ملانے والی شاہراہ تاحال بند ہے ، مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔