Friday, May 10, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
August 31, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

صبح کے وقت صوبائی دارالحکومت میں ہوئی بارش نے لاہور میں مری کے مزے کرا دیئے۔ کالی گھٹائیں چھائیں تو ٹھنڈی ہوائیں بھی آ گئیں۔ پھر مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ اٹھارہ اعشاریہ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لکشمی چوک اور تاج پورہ میں بارہ ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔