Wednesday, April 24, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ‏

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ‏
March 19, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، پشاور میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافات میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مری میں بھی موسم ابر آلود ہے جب کہ  سوات، کالام، مالم جبہ، دیربالا اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ سمیت مختلف مقامات پر آج بارش متوقع ہے۔

گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی ابر رحمت برسے گا۔مظفر آباد، مری ایبٹ آباد، سکردو میں موسم ابر آلود ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث ٹھنڈ برقرار ہے۔