Thursday, April 18, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے رنگ جما دیا

ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے رنگ جما دیا
May 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے رنگ جما دیا۔ اسلام آباد، لاہور، قصور، گجرات،گوجرانوالہ،نارووال میں بارش ہوئی۔ روزہ داروں کی سنی گئی، آتی گرمی کو بریک لگ گئی ۔ موسم کے تیور بدل گئے۔ ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کے بعد کالی گھٹاؤں سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں صبح سویرے تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ۔ قصور، گوجرانوالہ، گجرات، شکرگڑھ ،سانگلہ ہل، بورے والا، پنڈ دادن خان اور گوجر خان میں بادل خوب  برسے۔ خیبر پختونخوا کےعلاقے مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارش نےموسم خوشگوار کر دیا۔ موسمیاتی ماہرین نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب سمیت بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی جب کہ کئی مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔