Tuesday, April 23, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے
May 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا اور جھنگ میں بھی زلزلہ آیا۔ سوات، اٹک، حسن ابدال پنڈی گھیپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز پاک افغان بارڈر تھا جبکہ زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 97 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔