Thursday, April 25, 2024

ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار

ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار
July 20, 2019
لاہور (92 نیوز)راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، قلات، ژوب، سبی،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر  سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ  لاہور کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ساون کے بادل دو روز وقفے کے بعد پھر برس پڑے،لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں جل تھل ایک کردیا، بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور شہر کی کئی سڑکیں تالاب میں بدل گئیں،کئی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد پانی جمع ہوگیا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات، ژوب، سبی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر میں بھی بادل جم کر برسے،کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور،سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، میرپورخاص ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ کراچی سے بادل روٹھ گئے،سارا دن دھوپ نکلی رہی جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا، آئندہ دو روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔