Monday, May 6, 2024

ملک کے متعدد شہروں میں ہڑتال کی کال مسترد کر دی گئی

ملک کے متعدد شہروں میں ہڑتال کی کال مسترد کر دی گئی
October 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے اکثر شہروں میں  انجمن تاجران کی جانب سے دی گئی کال پر لبیک کہا گیا وہیں ملک کے متعدد شہروں میں ہڑتال کی کال مسترد کر د گئی ۔ کئی شہروں میں کاروباری زندگی کا پہیہ معمول کے مطابق چلتا رہا۔

مظفر گڑھ

مظفرگڑھ میں   انجمن تاجران کی طرف سے ہڑتال کی کال کو  مسترد کیا گیا ،  شہر کے مختلف بازاروں سمیت موبائل مارکٹ اور کاروباری مراکز کھلے رہے ، تاجروں کی طرف سے دکانیں کھولنے پر معمول کے مطابق کاروبار زندگی رواں دواں ہے ۔

خانیوال

خانیوال شہر کے تمام بازاروں میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہا ،  مقامی تاجروں نے ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا،کسی بازار نے شٹرڈاؤن ہڑتال میں حصہ نہیں لیا۔

چکوال

چکوال شہر کے مرکزی بازاروں کے تاجروں نے ہڑتال کی کال مسترد کردی ،  ضلع بھر میں دکانیں کھلی ہیں اور معمول کی خریدوفروخت جاری رہی ،  تلہ گنگ، ڈھڈیال، چواسیدنشاہ، کلرکہار، لاوہ میں تجارتی مراکز کھلے ہیں۔

تلہ گنگ

تلہ گنگ  انجمن تاجران کی ہڑتال  کی اپیل ناکام ہوئی ، شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور دکانیں کھلی ہیں ،  مین بازار ، لنڈا بازار اور مین روڈز پر بھی دکانیں کھلی۔

ٹانک

ٹانک میں بھی آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن کی ہڑتال  تاجر برادری نے مسترد کر دی  ،  ہڑتال کے باوجود بھی ٹانک میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں ۔

ایبٹ آباد

ایبٹ آباد کی مرکزی انجمن تاجران کی ہڑتال کی کال  کو تاجروں نے مسترد کر دیا ،  شہر اور گردونواح میں تمام کاروباری مراکز معمولی کے مطابق کھلے رہے  جب کہ شجاع آباد میں  مرکزی انجمن تاجران کی کال پر جزوی ہڑتال رہی ۔چوک بازار ،سبزی منڈی ،ملتانی گیٹ، چوطاقہ گیٹ  میں دوکانیں کھلی اور کاروبار جاری رہا۔

قصور

قصور میں بھی آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے دی جانے والی شٹر ڈاون ہڑتال کی کال ان سنی کر دی گئی ،  شہر بھر کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں کھلی ہیں ، تمام تر کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں اور خریدوفروخت کی جاری ہے ۔