Sunday, September 8, 2024

ملک کے قابل لوگوں نے بیس دنوں میں ہمارا منشور بنایا : مصطفیٰ کمال

ملک کے قابل لوگوں نے بیس دنوں میں ہمارا منشور بنایا : مصطفیٰ کمال
March 23, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے جہاں اپنی نئی جماعت کا اعلان کیا وہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے قابل لوگوں کی ٹیم نے ملکر بیس دنوں میں ہمارا منشور بنایا ہے۔ ہم رنگ، نسل، سیاسی پارٹی کی بنیاد پر تفرقے نہیں ڈالیں گے۔ ہم اپنے دفا تر میں پاکستان کا جھنڈا لگائیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن دوسری پارٹیوں کے کارکنوں کی عزت کریں گے۔ جھنڈے کی وجہ سے ہمارے کارکن دوسروں کی عزت کریں گے۔ سابق ضلع ناظم کراچی کا کہنا تھا کہ ٹوٹے دلوں کے ساتھ پاکستان نہیں چل سکتا۔ انفراسٹرکچر سے پہلے دلوں کو جوڑنا ہے۔ پہلی پریس کانفرنس کے بعد ملکی دانشوروں نے ہم سے رابطہ کیا اور پارٹی منشور بارے ہم سے بات کی۔ جو بھی جغرافیہ پاکستان کا ماننے والا ہے ہمارے لوگوں پر فرض ہے کہ اسکی عزت کرنا سیکھیں۔