Friday, April 26, 2024

ملک کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے ، شہریار آفریدی ‏

ملک کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے ، شہریار آفریدی ‏
March 31, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی  نے کہا کہ جدہ،واشنگٹن اور لندن کی بجائے اب ملک کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے۔پاکستان کےخلاف بولنے والا  کسی اور کی زبان بول رہا ہے، آج  عہد کریں ہم گلوبل ریسپونسیبل  شہری بنیں گے ،ہمیں  کسی   کی سرٹیفکیشن کی ضرورت  نہیں ۔

کنونشن سنٹرمیں پازیٹو پاکستان کے زیراہتمام ینگ لیڈرز سمٹ کا انعقاد  کیا گیا جس میں  وزیرمملکت شہریار آفریدی نے  دبنگ خطاب کیا۔

شہریارآفریدی نے بھارتی وزیراعظم مودی کومخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ ہماری تربیت ہے کہ ہم آپ کو عزت دیں لیکن آپ نے نیا ڈرامہ رچایا تو ہم تیار ہیں ۔

وزیرمملکت داخلہ  نے کہا کہ  پٹھان کبھی سبزہلالی پرچم کے خلاف نہیں بولا ، انہوں نے ساحر علی بگا  کی آواز میں  پاک آرمی  کے   نغمہ   کے بول دہراتے ہوئے کہا کہ  باخدا ہم نے اس ملک کی حفاظت کی قسم  کھائی ہے۔

شہریار  آفریدی  کا  مزید کہنا تھا  کہ  امید ہے ایک دن عافیہ صدیقی واپس آئیں گی۔  سمٹ کے اختتام پرشہریار آفریدی نے نوجوانوں سے جوشیلے نعرے بھی لگوائے۔