Wednesday, April 24, 2024

ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری نے رنگ جما دیا

ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری نے رنگ جما دیا
January 6, 2019
مری (92 نیوز) ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری نے رنگ جما دیا۔ ایبٹ آباد، مری، گلگت بلتستان میں سفید گالوں کی برسات سے ہر سو سفید چادر تن گئی۔ گلگت بلتستان میں پانی پائپوں میں ہی جم گیا۔ ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ شدید برفباری کے باعث مظفر آباد اور ایبٹ آباد میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بارشاور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ہوئی ۔ وادی شوال، بدر، کاروان منزا، لدھام میں بھی برفباری ہوئی ہے۔ برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ مظفر آباد اور نواحی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا ہے تاہم شدید برف پڑنے سے وادی لیپا، وادی گریس، جاگراں،، باغ ، راولاکوٹ اور حویلی کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ دوسری طرفلواری ٹنل میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ دروش انتظامیہ، لیویز ،اسکاؤٹس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ لواری ٹنل کے اطراف میں سڑک سے برف ہٹا دی گئی۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔