Friday, April 19, 2024

ملک کے زیادہ تر شہروں میں 19ویں روز بھی پٹرول بحران جاری

ملک کے زیادہ تر شہروں میں 19ویں روز بھی پٹرول بحران جاری
June 19, 2020
 گوجرانوالہ (92 نیوز) ملک کے زیادہ تر شہروں میں 19ویں روز بھی پٹرول بحران جاری ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاڑکانہ ،کوٹلی آزاد کشمیر میں پٹرولیم مصنوعات نایاب ہیں۔ سستا پٹرول عام کرنا چیلنج بن گیا، مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت سے شہری خوار ہو رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں پٹرول پمپس پر  اگر کچھ مل  رہا ہے تووہ خوار ہونے والے شہریوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ پٹرول نہ ملنے پر شہری کبھی ایک تو کبھی دوسرے پٹرول پمپ پر جاتے ہیں۔ پٹرول کے حصول کے لیے پمپس پر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ہاں بلیک میں پٹرول بیچنے والوں کے پاس وافر مقدر میں پٹرول موجود ہے جو منہ مانے دام لے کر شہریوں کو دے رہے ہیں۔ بلھے شاہ کی نگری قصور میں بھی صورتحال کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں۔ شہری سستے پٹرول کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔ شاعر مشرق کی دھرتی سیالکوٹ میں بھی پٹرول کا بحران ختم نہ ہو سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان پٹرول زخیرہ کرکے عوام کو پریشان کر رہے ہیں۔ پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں دی جارہی۔