Friday, April 19, 2024

ملک کے تیرہویں صدر کا انتخاب چار ستمبر کو ہو گا

ملک کے تیرہویں صدر کا انتخاب چار ستمبر کو ہو گا
August 31, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) ملک کے تیرہویں صدر کا انتخاب چار ستمبر کو ہو گا۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے کْل ممبران کی تعداد 1174 ہے تاہم 44 نشستیں خالی اور 9 ارکان کے حلف نہ اٹھانے کے باعث 1121 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارت انتخابات میں تمام صوبائی اسمبلیوں کے یکساں ووٹ شمار کئے جاتے ہیں اور ملک کی سب سے کم تعداد والی بلوچستان اسمبلی کے کل ممبران کے مطابق دیگر اسمبلیوں کے بھی 65 ووٹ شمار کئے جاتے ہیں۔ صدارتی انتخاب میں قومی اسمبلی سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے ہر رکن کا ایک ایک ووٹ تصور ہو گا تاہم پنجاب سندھ اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے ممبران کے ووٹوں کو الگ الگ 65 پر تقسیم کیا جائیگا۔ سندھ پنجاب یا کے پی کے اسمبلیوں سے الگ الگ ووٹ حاصل کرنے والے صدارتی امیدواروں کے کل ووٹوں کو 65 سے ضرب دیکر پھر اسمبلی کی کل تعداد پر تقسیم کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ خفیہ ہو گی اور ووٹر بیلٹ پیپر پر مہر کی بجائے پنسل سے ٹک کریگا۔