Thursday, May 9, 2024

ملک کے بیشترمقامات پر آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

ملک کے بیشترمقامات پر آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
January 27, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر مقامات پر آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں موسم  شدید سرد رہے گا ، کوئٹہ ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، سبی ، ڈیرہ بگٹی ، ہرنائی ، کوہلو ، پشین اور زیارت میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، خضدار، ژوب، بارکھان ، نصیرآباد، پنجگور اور چاغی میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ  اٹک ،چکوال، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، خافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور  بھکر میں اکثرمقامات پر بارش کی پیش گوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر ، رحیم یار خان، لیہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی بارش کے امکانات ہیں جب کہ  مری میں برفباری کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے ۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا ، محکمہ  گجرات، ڈی جی خان، کالام اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔