Thursday, May 9, 2024

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
November 26, 2020

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے، اسلام آباد میں آج موسم سرد اور خشک رہیگا، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہیگا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہیگا۔