Thursday, March 28, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں کا مطلع صاف، آج رات لاہور، راولپنڈی ،کوئٹہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں کا مطلع صاف، آج رات لاہور، راولپنڈی ،کوئٹہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان
June 6, 2015
لاہور (92نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں کا مطلع صاف ہو گیا ہے اور آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گاتاہم آج رات لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، پاراچنار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں 32 جبکہ مری میں18 ملی میٹر ہوئی۔ دوسری طرف سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج رات لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، کوئٹہ، قلات ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش کاامکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔