Wednesday, May 8, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری
December 8, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش، مشکپوری ٹاپ، ٹھنڈیانی اور نتھیا گلی سمیت بالائی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

مظفرآباد شہر اور گردو نواح میں بارش پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جبکہ بالائی وادی نیلم، وادی گریس، وادی لیپہ میں رات سے برفباری جاری ہے۔

آٹھ مقام سمیت زیریں وادی نیلم میں ہلکی برفباری مظفرآباد لیپہ ریشیاں روڈ برفباری کے باعث بند ہو گیا۔ حویلی، باغ، پلندری اور پونچھ کے اضلاع میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سوات میں گزشتہ رات سے جاری بارش اور برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ ملک کے دیگر علاقوں سے سیاح برف باری دیکھنے پہنچ گئے۔

دیربالا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کمراٹ،لواری ٹاپ،ہاتن درہ، کلکوٹ سمیت کئی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔