Monday, May 13, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
June 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت لاہور میں پارہ چھیالیس تک جا پہنچا تھا۔ سڑکوں پر تنورجیسا ماحول رہا۔ لو بھی سارا دن جھلساتی رہی تھی۔ جمعۃ الوداع کی صبح کے وقت انتالیس سنٹی گریڈ سے شروع ہونے والے حدت کے موسم کاڈراپ سین  چھیالیس سنٹی گریڈ پرپہنچ کر ہوا تھا۔ پارہ چھیالیس پر پہنچا تو سڑکوں پر گرمی کے کوئلے دہکنے لگے تھے۔ لو کے تھپیڑوں نے سفر بھی مشکل بنا دیا تھا۔