Friday, April 19, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، کچھ میں بارش ہو گی‏

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، کچھ میں بارش ہو گی‏
May 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں کے گرم رہنے اور کچھ میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن،اسلام آباد،جی بی، کشمیر  میں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج جمعرات کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ شام اور رات کو  مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، قلات، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد ،شہید بینظیرآباد، بہاولنگر میں 45، ڈی جی خان، اوکاڑہ، دادو، سکرنڈ، موہنجوداڑو، خانپور، سبی، چھور، سکھر اور پڈعیدن میں44 ڈگری جبکہ لاہور میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔