Friday, April 19, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
June 17, 2019
اسلام آباد اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی  شدید گرمی کا راج  رہے گا ۔ شہر قائد کا موسم گرم اورمرطوب ہو گا جب کہ  بادلوں کے برسنے کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ لاہورمیں دن کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا، پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا، شہر  کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے زیادہ تراضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت 24 ڈگری،خضدار 31 ،سبی میں 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے،میرپورخاص ڈویژن اور  آزادکشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔