Thursday, May 9, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
January 30, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،   شمالی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شد ید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے ،  گزشتہ روز بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں پر بارش ہوئی۔ گزشتہ روز  ما لم جبہ، مری اور استور میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی، سب سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 16، پاراچنار منفی 12، گو پس منفی 11ڈگرى رہا۔ محکمہ موسميات کے مطابق بگروٹ منفی 10، کالام ، استور منفی 07اور ہنزہ منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔