Thursday, April 25, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ، پہاڑی علاقوں میں برف باری

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ، پہاڑی علاقوں میں برف باری
March 6, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کی جھڑی لگ گئی۔ اسلام آباد میں بادل 2 روز سے گرج برس رہے ہیں۔ بارشوں سے جہاں جل تھل ایک ہوا وہیں شہر بے مثال کا حسن بھی نکھر گیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں اور شہر کے ہرے بھرے مقامات دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔ ملک ، علاقوں ، بارش ، پہاڑی علاقوں ، برف باری گلیات میں دو روز سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک 7 انچ برف پڑ چکی ہے ۔ شمالی علاقے بھی برف سے ڈھکے ہوئے اور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کئی علاقوں میں طوفان باد و باراں سے تباہی مچ گئی۔ خیبر پختونخوا میں چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ پنجاب میں سات اور سندھ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ مظفرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔