Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں بارش اور پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ شروع

 ملک بھر میں بارش اور پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ شروع
January 3, 2017

لاہور(92نیوز)خشک سردی الوداع لوگوں کی دعائیں رنگ لے آئیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔۔خشک سردی کا شکار لوگوں کے چہرے بھی کھل اُٹھے ۔

تفصیلا تکےمطابق موسم بدلے تو زندگی کے رنگ ڈھنگ  بھی بدل جاتے ہیں خاص طور پر سردیوں کا موسم ہو اور پہاڑیوں پر برف باری تو سماں ہی بندھ جاتا ہے۔ ملک میں جاری خشک سردی  ختم ہو گئی مانسہرہ اور گردو نواح میں سردیوں کی پہلی بارش ہوئی تو برف باری بھی شروع ہوگئی جس سے لوگوں کے چہرے بھی کھل اُٹھے ۔۔

ادھر کاغان ویلی ،بابو سر ٹاپ میں دو ہزار سترہ کی پہلی برف باری ہوئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ناران، کاغان اور شانگلہ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا تو سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا اور لوگ برف باری سے لطف اٹھانے کے لئے ان پہاڑی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں ۔  محکمہ موسمیات نے کئی میدانی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے اور رپورٹ کے مطابق بارش پورا ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔