Friday, April 26, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں باران رحمت برسنے کی امید

ملک کے بیشتر علاقوں میں باران رحمت برسنے کی امید
July 7, 2020

لاہور ( 92 نیوز) موسم کے تیور لمحہ بہ لمحہ بدل رہے ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں باران رحمت برسنے کی امید ہے ۔ پنجاب میں  آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے جب کہ رات کو بادل برسنے کا امکان ہے ۔

پنجاب

موسم کا حال بتانےو الے بتاتے ہیں کہ لاہور ، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان  ہے ۔ فیصل آباد، گجرات اور جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی امید ہے ۔

سندھ

محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ کے بعض مقامات پربھی  موسلادھار بارش کی توقع ہے جب کہ ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، اسلام کوٹ میں موسلادھاربارش ہوگی۔تھرپارکر، حیدرآباد ، جامشورو میں بھی  گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

خیبرپختونخوا

 خیبرپختونخوا میں بھی آج پھر بادل برسیں گے ۔ ہری پور، ایبٹ آباد، بنوں، چترال، سوات اور کوہاٹ میں آندھی اور  بارش کا امکان ہے ۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا ۔ ژوب، بارکھان، خضدار، لورالائی میں تیزہواؤں اور ہلکی بارش کی توقع بارشوں کا حالیہ سلسلہ اگلے دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔